کوالٹی کنٹرول ، 12میڈیکل سٹور کیسز ڈرگ کورٹ منتقل
غیر قانونی ، جعلی اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت پر سخت کارروائی کا عندیہ
وہاڑی (خبرنگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل سٹورز سے متعلق 22 کیسز کی فرداً فرداً سماعت کی گئی۔ بورڈ نے 12 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے ، 8کیسز میں وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ 2کیسز میں متعلقہ افراد کی عدم حاضری کے باعث کارروائی مؤخر کردی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مرتضیٰ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث میڈیکل سٹورز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ ممنوعہ، زائد المیعاد اور جعلی ادویات کی فروخت، ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پر میڈیکل سٹورز کو سربمہر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے والوں کیخلاف کارروائی مزید سخت کی جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ادویات کے معیار اور فروخت کے نظام کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments