کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
کمشنر کا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈین نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میجر جنرل (ر) ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) محمد آصف چیمہ نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو ہسپتال میں جاری طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں دستیاب طبی سہولیات، ادویات، تشخیص اور علاج معالجے کے بارے میں براہ راست آگاہی حاصل کی۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی عملے کے رویے سے متعلق اپنے تاثرات بھی بیان کیے ۔کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج معالجے کی فراہمی اور بہترین طبی سہولیات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ صحت میں عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے ، جبکہ دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments