خواتین کو محتسب پنجاب کے کردار اور شکایات سے آگاہی

خواتین کو محتسب پنجاب کے کردار اور شکایات سے آگاہی

خواتین کو محتسب پنجاب کے کردار اور شکایات سے آگاہیایڈوائزر محتسب محمد الیاس گل کی مختلف ہنر سیکھنے والی زیر تربیت خواتین سے ملاقات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایڈوائزر محتسب پنجاب محمد الیاس گل نے صنعت زار میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف ہنر سیکھنے والی زیر تربیت خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دفتر محتسب پنجاب کے کردار، دائرہ اختیار اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر محمد الیاس گل نے بتایا کہ سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کی صورت میں محتسب پنجاب کا ادارہ شہریوں کو فوری اور بلا معاوضہ ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو محتسب پنجاب کے دفتر میں شکایت درج کرانے کے مختلف طریقہ کار، شکایت کے اندراج، سماعت اور ازالے کے مراحل سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اپنے جائز حقوق کے حصول اور سرکاری اداروں کی بدانتظامی یا ناانصافی کی صورت میں محتسب پنجاب سے رجوع کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر شرکاء اور صنعت زار و محکمہ سوشل ویلفیئر کے فیکلٹی ممبران میں محتسب پنجاب کے ادارے ، دائرہ اختیار اور شکایات کے طریقہ کار سے متعلق تعارفی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...