گرلز ہائی سکول ناڑی کی خستہ حال عمارت کا نوٹس رپورٹ طلب

گرلز ہائی سکول ناڑی کی خستہ حال عمارت کا نوٹس رپورٹ طلب

گرلز ہائی سکول ناڑی کی خستہ حال عمارت کا نوٹس رپورٹ طلب مکینوں نے سابق کونسلر بھائی خان کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی

خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ناڑی کی عمارت کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔موضع ناڑی کے مکینوں نے سابق کونسلر بھائی خان کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تحریری درخواست دی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ناڑی کے بیشتر کلاس رومز منہدم ہوچکے ہیں، جبکہ دیگر کمروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور چھتیں بھی بوسیدہ حالت میں ہیں۔ عمارت کی موجودہ صورتحال کے باعث کسی بھی وقت سنگین حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے ۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ طالبات کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے سکول کی خستہ حال عمارت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن اور ڈی او ایجوکیشن کو سکول کی عمارت اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے اور رپورٹ ارسال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...