کوٹ مومن کے 9 دیہات می واٹر سپلائی و سینی ٹیشن منصوبے مکمل، مزید 18 دیہات میں کام کا آغاز

کوٹ مومن کے 9 دیہات می واٹر سپلائی و سینی ٹیشن منصوبے مکمل، مزید 18 دیہات میں کام کا آغاز

فیز ون کے مزید 10 دیہات میں بھی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ، باقی 71 دیہات میں مرحلہ وار واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے ، آگاہی اجلاس منعقد کیے جائیں:حسین احمد رضا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا کی زیر صدارت پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام جاری منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تحصیل کوٹ مومن میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 9دیہات میں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں، جبکہ فیز زیرو کے مزید 18دیہات میں منصوبوں پر کام شروع کرنے کیلئے ٹینڈرنگ سمیت دیگر ضروری مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں۔ فیز ون کے مزید 10دیہات میں بھی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ باقی 71 دیہات میں مرحلہ وار واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کے منصوبے مکمل کیے جائینگے ۔ منصوبے کا بنیادی مقصد دیہی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور سینی ٹیشن کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ جن دیہات میں منصوبے مکمل ہوچکے ہیں وہاں مقامی آبادی سے باقاعدگی سے فیڈ بیک حاصل کیا جائے ، شہریوں کو منصوبوں کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی ملکیت اور دیکھ بھال کے حوالے سے احساس ذمہ داری اجاگر کیا جائے ۔فیز زیرو کے ان 18دیہات جہاں ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے وہاں بھی آگاہی اجلاس منعقد کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سرگرمیوں اور عوامی فیڈ بیک پر مشتمل جامع رپورٹ چار روز کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...