خصوصی افراد کے انتخابی حقوق، وہاڑی میں آگاہی اجلاس منعقد

خصوصی افراد کے انتخابی حقوق، وہاڑی میں آگاہی اجلاس منعقد

ووٹ کی اہمیت، مؤثر استعمال اور انتخابی عمل میں شرکت بارے آگاہی دی گئی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر انتخابی عمل میں خصوصی افراد کی مؤثر شرکت یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی کے دفتر میں آگاہی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں ووٹ کی اہمیت، حقِ رائے دہی کے مؤثر استعمال اور انتخابی عمل میں شرکت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نے شرکا کو بتایا کہ ووٹ ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے ۔ خصوصی افراد بھی آزادانہ، باعزت اور مؤثر انداز میں اپنا ووٹ استعمال کرکے جمہوری عمل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو انتخابی عمل میں درپیش مسائل کے حل اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اجلاس میں دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی کے ترجمان محمد فرخ ناصر بھی موجود تھے ۔ مقررین نے کہا کہ اجلاس کا مقصد خصوصی افراد میں ووٹ کے حق، انتخابی عمل اور ووٹ کے ذریعے اپنی رائے کے اظہار سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...