پاکستان ، ازبکستان ثقافتی روابط بڑھا ئیں گے ، اورنگزیب کھچی
دونوں برادر ممالک مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں ، پی این سی اے میں خطاب 3 ستمبر سے تاشقند اور کراچی کے درمیان بھی پروازیں شروع ہونگی ، ازبک سفیر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات محض رسمی سفارتی روابط تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور روحانی ورثے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان اور ازبکستان ثقافتی روابط بڑھا ئیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ازبکستان کے یومِ آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ازبکستان کے سفارتخانے کے زیر اہتمام خصوصی ثقافتی پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے ازبکستان کی حکومت اور عوام کو آزادی کی 35ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے پاکستان میں ازبک فنکاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت سے پاکستانی عوام کو ازبکستان کی بھرپور ثقافت اور موسیقی کی روایات سے روشناس ہونے کا موقع ملا ہے ۔ ازبکستان کے سفیر الیشر تختایف نے کہا کہ یہ تقریب ازبکستان کے عوام کی جانب سے پاکستان کے دوست عوام کے لیے ایک ثقافتی تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاشقند سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار براہِ راست پروازیں جاری ہیں جبکہ 3 ستمبر سے تاشقند اور کراچی کے درمیان بھی براہِ راست پروازیں شروع ہوں گی۔ تقریب میں ممتاز ازبک فنکاروں نے موسیقی اور روایتی رقص پر مشتمل شاندار پروگرام پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments