SSP آپریشنز اسلام آباد کا اردل روم ، انکوائریاں مکمل کر نیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹندنٹ آف پولیس آپریشنز ا سلام آباد قاضی علی رضا نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ۔۔۔
ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں آپریشنز ونگ کے پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل پیش کیے ۔ایس ایس پی نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے موقع پر ہی افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے ، اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر ، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments