منصوبوں کے معیار پر کو ئی سمجھوتا نہ کیا جائے ،ڈی سی راولپنڈی

 منصوبوں کے معیار پر کو ئی سمجھوتا نہ کیا جائے ،ڈی سی راولپنڈی

ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے ،اجلاس سے خطاب

 راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے جاری منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ پلان کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر انفراسٹرکچر، جدید شہری سہولیات، بہتر ٹریفک نظام، صاف ستھرا ماحول اور بنیادی ضروریات کی مؤثر فراہمی یقینی بنانا ہے ۔ ا نہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے ، شہر میں سڑکوں، نکاسی آب، واٹر سپلائی، سیوریج، پارکس، گرین بیلٹس اور دیگر شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...