شیخوپورہ :فیکٹری میں کام کرتے 2مزدوروں میں چھریاں چل گئیں،1شدید زخمی

شیخوپورہ :فیکٹری میں کام  کرتے 2مزدوروں میں  چھریاں چل گئیں،1شدید زخمی

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں پیپر تیار کرنیوالی نجی فیکٹری میں کام کرنیوالے دومزدوروں کے درمیان جھگڑا ،چھریاں چل گئیں۔

جس کے نتیجے میں جنوبہ پنجاب کی تحصیل جتوئی کا رہائشی مزدور محمد ندیم شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی گاؤں مدومدکے کا رہائشی غلام عباس اور مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کا رہائشی محمد ندیم نجی پیپر مل میں مزدوری کرتے ہیں، گزشتہ روز فیکٹری میں کام کے دوران تلخ کلامی پر غلام عباس نے گردن ،سر اور بازوئو ں پر چھریاں مار کر محمدندیم کو شدید زخمی کردیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...