نشتر:لڑکی پر تشد، زیادتی کرنے پر رکشہ ڈرائیور ملزم گرفتار
لڑکی لنک روڈ پر مال میں ملازم ،چھٹی پر گھر کیلئے رکشے میں سوار ہوئی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے رکشہ ڈرائیور کوجواں سال لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ میں ملوث ہونے پرگرفتار کرلیا۔متاثرہ لڑکی لنک روڈ پر واقع ایک مال میں ملازمت کرتی تھی اور چھٹی کے بعد گھر جانے کیلئے رکشے میں سوار ہوئی۔ ملزم عابد مبینہ طور پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر آشیانہ روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بعد ازاں ملزم متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم عابد کو بینک سٹاپ کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments