کمشنر کی انسپکشن ٹیم کے نام پر لوٹ مار، 3 ملزم گرفتار
ملزم تھانہ وریام والا کے علاقوں میں پٹرول پمپوں سے رقم بٹورتے تھے
گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر صدام عمر سنپال نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے کمشنر فیصل آبادڈویژن کی انسپکشن ٹیم کے نام پر پٹرول پمپ مالکان سے رقم بٹورنے والے تین رکنی جعلی انسپکشن گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کار پر سوار ہو کر خود کو کمشنر کی انسپکشن ٹیم کے ارکان ظاہر کرتے تھے ۔ ملزموں نے تھانہ وریام والا کے علاقوں میں قائم پٹرول پمپوں سے انسپکشن کے نام پر ہزاروں روپے وصول کیے اس دوران ایک فلنگ سٹیشن کے مالکان کو شک گزرا جنہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی،اہلکاروں نے کارروائی میں فرار کی کوشش پر تینوں ملزموں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جنکی شناخت نواز ولد سروربھٹی سکنہ گڑھ موڑ، ناصر ولد احمد نواز سیال سکنہ گڑھ موڑ اور امداد ولد نثار راجپوت سکنہ شورکوٹ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments