دکانداروں کو مہنگی اشیافروخت کرنے پر جرمانے

دکانداروں کو مہنگی اشیافروخت  کرنے پر جرمانے

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے شہر میں مہنگے داموں گوشت اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے پردکانداروں کیخلاف کارروائی کی۔

متعدد دکانداروں کو گرانفروشی پر جرمانے کیے گئے۔چیف آفیسر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خورونوش فروخت کی جائیں اور شہریوں سے ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے۔ اس موقع پر انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان اور عثمان بھی ہمراہ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...