دوست کو گولی مار کر مخالفین کوپھنسانے کی کوشش ،ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوست کو گولی مار کر مخالفین پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔
تھانہ مرید والا کے علاقے میں ملزم شہزاد نے پولیس ہیلپ لائن پر ڈکیتی کے دوران دوست کو فائر نگ سے زخمی ہونے کے کی اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو شواہد سے ڈکیتی کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ ملزم شہزاد نے اپنے دوست کو فائر مارا اور وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیکر مخالفین پرجھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments