مزید 285ورکرز میں ڈیتھ ،میرج گرانٹس کے چیک تقسیم
محکمہ لیبر نے ورکرز کو گرانٹس کی فراہمی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا :منشاء اللہ بٹ
لاہور(خبر نگار )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتی ورکروں میں ڈیتھ و میرج گرانٹس اور تعلیمی وظائف کی مد میں 48 کروڑ روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے مقامی مارکی میں صنعتی ورکروں میں چیکس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سیالکوٹ میں مزید 285 صنعتی ورکرز میں ڈیتھ اور میرج گرانٹس کے امدادی چیکس تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس سید احتشام مظہر گیلانی، رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام اور خواجہ سلطان سمیت صنعتکار اور محنت کش بھی موجود تھے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہا کہ محکمہ لیبر نے ورکرز کو گرانٹس کی فراہمی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے ،صنعتی ورکرز کو گرانٹس کی فراہمی کا نظام آن لائن کر دیا گیا ہے ، جس سے ورکرز کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments