بس حادثے میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت،ملزم کی ضمانت خارج

بس حادثے میں 4 نوجوانوں کی ہلاکت،ملزم کی ضمانت خارج

بغیر پبلک سروس وہیکل ڈرائیونگ لائسنس کے بس چلانا غیر قانونی ہے :عدالت

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس تنویر احمد شیخ نے بس حادثے میں چار نوجوان ہلاک کیس میں گرفتار ملزم ریاض حسین کی ضمانت کی درخواست خارج کردی، عدالت نے قرار دیا کہ بغیر پبلک سروس وہیکل ڈرائیونگ لائسنس کے بس چلانا غیر قانونی اور خلاف قانون عمل ہے ، تیز رفتاری یا غفلت سے کسی کی موت کا سبب بنے تو معاملہ قتل خطا کے تحت آتا ہے ، لیکن بغیر لائسنس گاڑی چلانے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت قَتل بالسبب کے زمرے میں آتی ہے ، ملزم کے خلاف مقدمہ مزید تفتیش کا متقاضی نہیں ، ملزم کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد، ملتان میں گزشتہ سال پندرہ نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے کے مطابق چار نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اڈا ناصر موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس نے انہیں ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کی اگلے روز شادی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...