معمولی تلخ کلامی پر موٹر سائیکل سوار کو لہولہان کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر مسلح ملزموں نے موٹر سائیکل سوار کو فائرنگ کرکے لہولہان کر دیا۔
تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھائی نعمان اپنے دوست امتیاز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ راستے میں ملزموں سے معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ جس پر ملزموں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے اس کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments