گھر سے کام پر جانیوالا شہری اور مخبوط الحواس معمر شخص لاپتہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والا شہری اور مخبوط الحواس ضعیف العمر شخص لاپتہ ہو گئے۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 35 سالہ کزن ہاشم گھر سے کام کے سلسلے میں باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی ملزموں نے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تھانہ سمن آباد کے علاقے نثار کالونی میں ریاض نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکے 75 سالہ مخبوط الحواس والد عمر دین گھر سے باہر نکلے ۔ جنہیں ملزم قابو کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments