جواں سالہ لڑکی سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی
ملزم نے ساندل بار کے علاقے میں ہوس کانشانہ بناڈالا،مقدمہ درج تاندلیانوالہ کے علاقے میں خاتون سے لفٹ دینے کے بہانے درندگی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ سے ساندل بار کے علاقے میں فردوس نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔
تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں خاتون کولفٹ دینے کے بہانے قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔(ک)نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے لفٹ دینے کے بہانے اسے اپنے ساتھ بٹھا لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا اور اس دوران سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments