موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ سرگودھا روڈڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔
آدھیوال کے قریب ٹرک نے بے قابو ہو کر موٹر سائکل کو ٹکر مار دی جس سے 17 سالہ ابوبکر گر کر ٹائر کے نیچے آ گیا۔ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہونے پر زخمیوں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments