ذہنی معذور شخص نے گلے پر بلیڈ پھیر کر خود کو شدید زخمی کرلیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 357 ج ب میں ذہنی توازن درست نہ ہونے والے 40 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گلے پر بلیڈ پھیر کر خود کو شدید زخمی کرلیا۔
چک نمبر 357 ج ب کے رہائشی شبیر حسین نے مبینہ طور پر اپنے گلے پر بلیڈ مار لیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اہل خانہ نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ اہل خانہ کے مطابق شبیر حسین کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments