امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے کے سوٹ خورد برد
سوٹ واپس مانگنے پر ملزم نے عمر کو سنگین دھمکیاں دیں ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے سوٹ خورد برد کرلئے گئے ۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں عمر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس کاروباری تعلقات کی بنا پر لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے بطور امانت رکھوائے گئے ۔ جو ملزم نے مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کر لئے اور واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments