چنیوٹ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزم گرفتار
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت ضلع چنیوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ محمد والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2440 گرام چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ محمد والا سب انسپکٹر ارسلان ظفر، اے ایس آئی اظہر اقبال اور سب انسپکٹر تصور عباس نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2440 گرام چرس برآمد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments