لڑائی جھگڑے کے دوران شہری پر تشدد ، آ نکھ ضائع کر دی
ملزموں نے حسنین کو قابو کر لیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے دوران شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی آنکھ ضائع کر دی گئی۔تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حسنین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کی آنکھ ضائع کر دی گئی اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments