سابقہ رنجش ،مخالفین کی جانب سے شہری پر مبینہ فائرنگ
علی رضا کو ملزم نے مارا پیٹا ،دھمکیاں دیتے اور فائرنگ کرتے فرار ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین کی جانب سے شہری پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی گئی۔تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے اور فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments