ٹھیکریوالا، دھاندرہ اور پینسرہ میں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)دھاندرہ، سدھار، ٹھیکریوالا، پینسرہ اور ملحقہ درجنوں علاقوں و دیہات میں فیسکو کی جانب سے رات کے اوقات میں مبینہ طور پر کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
شدید گرمی اور حبس کے دوران رات کے اوقات میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور بعض رہائشی کھلے آسمان تلے وقت گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ طویل بجلی بندش کے باعث خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہریوں کی نیند بھی متاثر ہو رہی ہے ۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث نیند پوری نہ ہونے سے بچوں کو صبح سکول بھیجنا مشکل ہو گیا ہے ، جبکہ ملازمت پیشہ افراد اور دیگر شہری بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments