ملازمین اور طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت

 ملازمین اور طلبہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت

ای خدمت مرکز کے فائر سیفٹی انتظامات کا معائنہ، شرکاء کو آگ بجھانا سکھایا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیرِ نگرانی گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس رجانہ روڈ اور ای خدمت مرکز نزد ڈپٹی کمشنر آفس میں ملازمین، طلبہ و طالبات کے لیے سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ کے پہلے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کی پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن کی گئی، جبکہ انہیں زندگی بچانے کے بنیادی طریقوں، ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ شرکاء کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر ردِعمل، حفاظتی تدابیر اور انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے مختلف عملی مشقیں بھی کروائی گئیں۔اس موقع پر ای خدمت مرکز کے فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ سول ڈیفنس ٹیم نے مرکز میں موجود حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اقدامات، محفوظ انخلا اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...