سمندری :میڈیکل کیمپ، مفت معائنہ، ٹیسٹ،ادویات کی فراہمی
سمندری (نمائندہ دنیا) ینگ ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سمندری کے زیر اہتمام شاہین ویلفیئر 452 گ ب رحمے شاہ کے دفتر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے استفادہ کیا۔کیمپ میں ماہر طبی عملے نے آنے والے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جبکہ مختلف میڈیکل ٹیسٹ اور ضروری ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر صدر ینگ ویلفیئر سوسائٹی شیخ ہارون ارشاد ایڈووکیٹ، چیئرمین شاہین ویلفیئر سمندری رانا آصف نصیر، صدر شاہین ویلفیئر 452 گ ب راؤ فرمان اور نائب صدر چوہدری جٹ نے کیمپ کا دورہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments