ٹوبہ: زرعی یونیورسٹی کے کانسٹیٹیونٹ کالج کا تیسرا انٹری ٹیسٹ

ٹوبہ: زرعی یونیورسٹی کے کانسٹیٹیونٹ کالج کا تیسرا انٹری ٹیسٹ

بی ایس سی (آنرز) زراعت پروگرام کا پہلی مرتبہ آغاز، امیدواروں کیلئے سہولیات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کانسٹیٹیونٹ کالج ٹوبہ میں سال 2026ء کے داخلہ جات کے سلسلے میں پرنسپل ڈاکٹر فاروق خالد کاہلوں کی زیرِ نگرانی تیسرے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے امیدواروں کی سہولت کے لیے فری بس سروس، انفارمیشن ڈیسک، والدین کے لیے ویٹنگ ایریا سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔پرنسپل ڈاکٹر فاروق خالد کاہلوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیمپس میں جاری مختلف ڈگری اور تعلیمی پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بی ایس سی (آنرز) زراعت کے پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے ، جو علاقے کے طلبہ کے لیے ایک اہم تعلیمی موقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...