ماموں کانجن:درست میٹرز ’’کوڈ‘‘ لگا کر تبدیل کرنیکا الزام
صارفین کا اضافی بلوں کی شکایات، انتظامیہ سے نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن اور گردونواح میں بجلی صارفین نے واپڈا حکام پر مبینہ طور پر ٹھیک میٹرز کو ‘‘کوڈ’’ لگا کر تبدیل کرنے اور بعد ازاں اضافی بل وصول کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔متاثرہ صارفین کے مطابق ایسے بجلی میٹرز جن پر معمول کے مطابق کم یونٹس ریکارڈ ہورہے ہیں، انہیں مبینہ طور پر ‘‘کوڈ’’ لگا کر تبدیل کردیا جاتا ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ میٹر تبدیل ہونے کے بعد اگلے ماہ نئے میٹر کے چارجز سمیت بل معمول سے دگنا یا اس سے بھی زیادہ موصول ہوتا ہے ، جس سے پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے شکار شہریوں پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے الزام عائد کیا کہ میٹر تبدیلی کے معاملے میں صارفین کو پیشگی اطلاع یا تحریری نوٹس نہیں دیا جاتا، جبکہ شکایت کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنے پر بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے میں اضافی بجلی بلوں نے ان کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ فیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، درست اور فعال میٹرز کی بلاجواز تبدیلی روکی جائے اور میٹر تبدیل کرنے سے قبل صارف کو باقاعدہ تحریری نوٹس دینے کا طریقہ کار یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments