پاکستان اس وقت ترقی اور استحکام کی درست سمت میں گامزن :شیخ قیصرمحمود چنیوٹی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے مایہ نازتاجر وصنعتکارسیاسی سماجی کارکن شیخ قیصرمحمود چنیوٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ترقی اور استحکام کی درست سمت میں گامزن ہے۔۔۔
لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ کچھ ملک دشمن اور مفاد پرست عناصر ترقی کی اس سفر کو روکنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی ناپاک کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے دن رات محنت کر کے معیشت کو نہ صرف مستحکم کیا ہے بلکہ مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی لائی ہے ، جبکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اعتماد بحال ہو چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments