پٹرولیم لیوی غریب عوام سے بھتہ ٹیکس ہے :رانا سلطان محمود

پٹرولیم لیوی غریب عوام سے بھتہ ٹیکس ہے :رانا سلطان محمود

جماعت اسلامی کے 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور شرکت کی اپیل

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر رانا سلطان محمود خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی غریب عوام سے وصول کیا جانے والا بھتہ ٹیکس ہے ، حکومت اسے فوری ختم کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے ۔ چاروں صوبوں میں جماعت اسلامی کے جاری دھرنے 25 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔اپنے بیان میں رانا سلطان محمود خان نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث پمز ہسپتال میں 14 معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت پٹرول پر فی لیٹر 130 روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کر رہی ہے ، جو عوام پر اضافی بوجھ ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور 3 ستمبر بروز جمعرات ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کریں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری معاذ مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے کرایوں پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جماعت اسلامی کے جاری دھرنوں اور 3 ستمبر کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال میں شرکت کرکے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...