تاجر کاز کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے : خواجہ شاہد
بھوآنہ بازار کے بعد گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھ بازاروں میں بھی انتخابات کا اعلان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ تاجر کاز کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، بھوآنہ بازار میں الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہے ، بہت جلد گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھ بازاروں اور ملحقہ گلیوں میں بھی انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ منتخب نمائندے دکانداروں کے مسائل احسن طریقے سے ان کی دہلیز پر حل کروا سکیں۔وہ انجمن تاجران بھوآنہ بازار کے حالیہ انتخابات میں صدر منتخب ہونے والے حافظ یحییٰ طارق اور جنرل سیکرٹری محمد امین خان کو مبارکباد دینے کے لیے تاجر وفد کے ہمراہ بھوآنہ بازار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد گھنٹہ گھر سے ملحقہ دیگر بازاروں میں بھی شفاف انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ تاجروں کے منتخب نمائندے سامنے آسکیں۔ گزشتہ کئی سال سے مختلف بازاروں میں انتخابات نہ ہونے کے باعث تاجروں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ جمہوری طریقے سے نمائندوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے ۔تقریب میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور سمیت سینئر تاجر رہنماؤں ایس ایم ایوب، چوہدری اعجاز احمد، خواجہ شجاع الدین، مرزا محمد اکرم بیگ، رانا عبداللہ اشفاق، بلال احمد گورایہ ایڈووکیٹ، صاحبزادہ قیوم انور، لالہ معین احمد شیخ، ملک عمران مجید، مہر محمد نعیم، عظیم الشان، ملک عبدالوہاب، میاں عثمان سرور، میاں بلال احمد، میاں سہیل، اکرام حبیب، ملک عاصم صفدر اور دیگر نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments