سیرتِ طیبہ کے اصول اپنائے بغیرمسائل کا حل نا ممکن :علامہ عبدالرشید

سیرتِ طیبہ کے اصول اپنائے بغیرمسائل کا حل نا ممکن :علامہ عبدالرشید

ربیع الاول میں تعلیماتِ نبوی ﷺ کو عام کرنے کی ضرورت:مرکزی جمعیت اہلحدیث

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی، حافظ مقصود احمد سرپرست اعلیٰ مرکزیہ اسلام آباد، خالد محمود اعظم آبادی، قاری محمد ارشد، مولانا عبدالشکور کاظم، حبیب الرحمن بٹ اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ معاشی، معاشرتی، سیاسی، سماجی اور فروعی مسائل کے اختلافات کا حل سیرتِ طیبہ ﷺ کے سنہری اصولوں کو اپنانے میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان دنیا میں سربلندی اور آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو محض حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشیاں منانے کے بجائے اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بعض مسلمان نبی کریم ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے جن رسم و رواج اور فرسودہ روایات کو فروغ دے رہے ہیں، ان کا دین و اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ دنیا سے کفر، ضلالت، شرک اور بدعات کے خاتمے کے لیے تشریف لائے ، تاہم افسوس ہے کہ بعض فرسودہ رسم و رواج کو فروغ دے کر مسلمان محبتِ رسول ﷺ کا اظہار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ربیع الاول کے موقع پر ضرورت اس امر کی ہے کہ محض جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے بجائے پیغامِ آمدِ رسول ﷺ کو عام کیا جائے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی ایک بڑی وجہ آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان پوری قوم کو یہ پیغام دیتی ہے کہ دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی کے لیے تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...