کار کا کرایہ ادا کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرائے پر حاصل کی گئی کار کا کرایہ ادا کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حق باہو چوک میں سمریز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس سے کار کرایہ پر حاصل کی اور اس دوران اس کا انجن بھی خراب کر دیا گیا۔ جبکہ کرائے کی مد میں بننے والی ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم بھی ادا نہ کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments