نئے صو بے یا انتظامی یونٹس اسمبلی کے فیصلوں کو اہمیت دی جانی چاہئے :سردارخلیل طاہر سندھو
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ ایک فردکی خواہش اور سندھ کے انکارسے صوبے نہیں بن سکتے قومی اسمبلی کوخبردارکرنا قانونی اور اخلاقی تقاضوں کے منافی ہے ۔
جوخواہش مند ہیں وہ تمام پارلیمانی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیبل پربٹھائیں ۔نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام میں کوئی قباحت نہیں ہے ، لیکن اس کیلئے آئینی تقاضوں اور اسمبلی کے فیصلوں کو اہمیت دی جانی چا ہیے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامی بہتری کے لیے نئے یونٹس بننا بہتر ہو سکتے ہیں تاہم سوال پیدا ہوتاہے نئے صوبوں کے قیام کے لئے ملک کے معاشی حالات درست ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments