گلی میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر شہری کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار

گلی میں کھڑے ہونے سے منع کرنے  پر شہری کا قتل، مرکزی ملزم گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) گلی میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر آہنی راڈ سے وحشیانہ تشدد کرکے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے گلی میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر احتشام نامی شہری کو آہنی راڈ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معظم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...