پٹرول پمپ کے فیول ٹینک میں آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر زخمی

 پٹرول پمپ کے فیول ٹینک میں  آتشزدگی، ایک شخص جھلس کر زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایبٹ پور چوک، بھکر روڈ جھنگ پر واقع حیدر فلنگ سٹیشن کے فیول ٹینک میں مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی موٹر بائیک ایمبولینس، ایمبولینس اور فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کردیئے گئے جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں 32 سالہ محمد عرفان ولد محمد رمضان جھلس کر زخمی ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...