چٹیانہ : ڈاکوؤں کی یلغار، تین گھروں کا صفایا ،زیورات لوٹ لیے

چٹیانہ : ڈاکوؤں کی یلغار، تین گھروں کا صفایا ،زیورات لوٹ لیے

ڈکیتیوں کیخلاف لو گوں کا احتجاج ،ٹوبہ شورکوٹ روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ چٹیانہ کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات کے دوران 8 ڈاکوؤں نے دو بھائیوں سمیت تین گھروں میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ واردات کے دوران ملزمان نے خواتین سمیت اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈکیتیوں کے خلاف اہل دیہہ نے احتجاج کرتے ہوئے ٹوبہ شورکوٹ روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ پولیس افسروں کی جانب سے ملز موں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ گزشتہ شب نواحی چک نمبر 302 (بھٹی چک) کے رہائشی عبدالجبار کے گھر میں 8 مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو آتشیں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے الماریوں کی چابیاں چھین کر وہاں موجود طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔بعدازاں ڈاکو عبدالجبار کے بھائی عبد الستار اور ان کے ہمسائے عادم کے گھروں میں بھی داخل ہوگئے ۔وارداتوں کے دوران ڈاکو مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے نقدی، 26 تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...