سمندری میں ایل پی جی 440 روپے فی کلو تک فروخت جاری

سمندری میں ایل پی جی 440 روپے فی کلو تک فروخت جاری

سمندری (نمائندہ دنیا)شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی مبینہ طور پر سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے 440 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے من مانے نرخوں کی وصولی اور غیر محفوظ ری فلنگ کے خلاف انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں اور بعض دکاندار صارفین سے مقررہ نرخ سے زائد رقم وصول کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی غیر محفوظ اور مبینہ غیر قانونی ریفلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ، مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ غیر قانونی اور غیر محفوظ ریفلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرکے انسانی جانوں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...