نہری پانی چوری کرنیوالے 100سے زائد افراد پر مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے سو سے زائد افراد مقدمے کی لپیٹ میں آگئے ۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران س سے زائد افراد کو نہری کھال توڑ کر سرکاری پانی چوری کرتے ہوئے اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments