ادھار کی رقم واپس کیوں مانگی؟ میاں بیوی پر تشدد

 ادھار کی رقم واپس کیوں مانگی؟ میاں بیوی پر تشدد

ملزم بلال کے گھر گھس گئے ، دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ادھار دی گئی رقم واپس مانگنے پر گھر میں گھس کر میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میں بلال نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے ان سے رقم ادھار دے رکھی تھی۔ جس کا واپس تقاضا کرنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور گھر میں گھس کر اسے اور اس کی اہلیہ کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں زخمی کر دیا گیا۔ ۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...