کم وزن چکن فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، چالان

کم وزن چکن فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، چالان

24 گھنٹے میں الیکٹریکل کنڈے نصب کئے جائیں :ڈپٹی کنٹرولر، دکانداروں کو ہدایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کنٹرولر ویٹ اینڈ میئرز/ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد عرفان نے کم وزن چکن فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کردیئے ، وزن کرنے والے باٹ ضبط کرلئے جبکہ متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کردی گئی۔سلیمی چوک میں کارروائی کے دوران رانا بشیر چکن سنٹر، میاں چکن سنٹر، رانا لیاقت چکن سیل پوائنٹ اور عمران چکن سنٹر کو چیک کیا گیا۔ ڈپٹی کنٹرولر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ 24 گھنٹے کے اندر الیکٹریکل کنڈے نصب کئے جائیں تاکہ صارفین کو درست وزن فراہم کیا جاسکے ۔اس موقع پر متعلقہ دکانداروں نے الیکٹریکل کنڈے رکھنے کے حوالے سے حلف نامے بھی جمع کرادیئے ۔ محمد عرفان نے واضح کیا کہ صارفین کو مقررہ وزن سے کم چکن فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...