الائیڈ ہسپتال ٹو:ورڈز میں اے سی پائپ لائنز لیک،کھٹمل،آوارہ بلیوں سے مریض پریشان

الائیڈ  ہسپتال ٹو:ورڈز  میں  اے  سی  پائپ  لائنز  لیک،کھٹمل،آوارہ  بلیوں  سے  مریض پریشان

پانی جمع ہونے سے صفائی کی صورتحال متاثر ،بدبو اور دیگر مسائل بھی پیدا ہونے لگے ، کھٹمل کے کاٹنے سے مریضوں اور لواحقین کو خارش اور جلدی مسائل کا سامنا ، آوارہ بلیان بھی آزادانہ گھوم رہی ہیں

فیصل آباد (عبدالباسط سے ) فیصل آباد کے الائیڈ ٹو ہسپتال میں مبینہ انتظامی غفلت اور عدم توجہی کے باعث متعدد وارڈز میں اے سی پائپ لائنز کی لیکیج سے پانی جمع ہونا معمول بن گیا، جبکہ مختلف وارڈز اور کمروں میں مبینہ طور پر کھٹمل اور آوارہ بلیوں کی بھرمار نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ پانی جمع ہونے کے باعث وارڈز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال متاثر ہونے کے ساتھ بدبو اور دیگر مسائل بھی پیدا ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق الائیڈ ٹو ہسپتال کے علی وارڈ سمیت مختلف وارڈز میں بچھائی گئی اے سی پائپ لائنز متعدد مقامات سے لیک اور خراب ہیں، جس کے نتیجے میں پانی وارڈز کے اندر جمع ہوجاتا ہے ۔ مسلسل پانی جمع رہنے سے صفائی کے مسائل پیدا ہونے کے ساتھ مریضوں اور لواحقین کو آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کیلئے موجود بیڈز، الماریوں، دیواروں، کھڑکیوں اور دیگر مقامات پر مبینہ طور پر کھٹمل کی موجودگی بھی شکایات کا باعث بن رہی ہے ۔ کھٹمل کے کاٹنے سے مریضوں اور لواحقین کو خارش اور جلدی مسائل کا سامنا کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، مختلف وارڈز میں آوارہ بلیوں کی آزادانہ نقل و حرکت بھی مریضوں اور لواحقین کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ معاملے میڈیکل سپرٹینڈنٹ الائیڈ ٹو ہسپتال ڈاکٹر ظفر اقبال کہتے ہیں کہ پائپ لائن کی مرمت کرنے کے ساتھ دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...