ٹیکو پارک اور ہاؤسنگ کالونی فٹبال گراؤنڈ کے کاموں کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے دورہ کیا ،منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹیکو پارک اور ہاؤسنگ کالونی فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ سی ای او ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان اور ڈسٹرکٹ اینڈ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر فراز احوز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیکو پارک میں تاریخی یادگاروں کی بحالی، جدید واکنگ ٹریک، مصنوعی جھیل، بچوں کے جھولوں، گزیبوز، بینچز، ٹف ٹائلز، چاردیواری اور دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے جدید واکنگ ٹریک، مصنوعی جھیل، بچوں کے جھولوں سمیت دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ ٹیکو پارک کی تزئین و آرائش کا مقصد شہریوں کو خوبصورت، صاف ستھرا اور معیاری تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے ، جہاں بالخصوص بچے اور خاندان بہتر تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments