بابا مانک مرحوم سپردِ خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

بابا مانک مرحوم سپردِ خاک، نماز جنازہ  میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

شورکوٹ (نامہ نگار)بابا مانک جو شیخ فیصل نواز کے ہاں رہائش پذیر تھے ، بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ عثمانیہ پارک شورکوٹ سٹی میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی و تاجر برادری کی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) چوہدری خالد غنی، صدر انجمن آڑھتیاں فروٹ و سبزی منڈی چوہدری اقبال آڑھتی، نائب صدر شورکوٹ پریس کلب چوہدری شہزاد، فنانس سیکرٹری رانا محمد شبیر، صدر مرکزی انجمن تاجران محمد یوسف جھنگوی، ڈاکٹر بلال شیخ، مشتاق شاہ، رانا محمد ندیم شبیر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔بعدازاں مرحوم بابا مانک کو سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان غازی پیر شورکوٹ سٹی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...