ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد تاجروں کے حقوق کا تحفظ: مخدوم سید علی رضا

 ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد تاجروں  کے حقوق کا تحفظ: مخدوم سید علی رضا

کمالیہ ( نمائندہ خصوصی )کمالیہ تاجر اتحاد کے صدر مخدوم سید علی رضا نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد تاجروں کے حقوق کا تحفظ، ان کے مسائل کا حل اور کاروباری برادری کے مفادات کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہے ۔

دیگر تاجر تنظیموں کی کسی نہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی ہو سکتی ہے ، لیکن ہم یہ بات واضح طور پر کہہ سکتے ہیں کہ کمالیہ تاجر اتحاد ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ کمالیہ تاجر اتحاد میں شہر بھر کے مختلف شعبوں سے وابستہ تاجروں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...