ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ پیرا کا اجلاس ،کار کردگی پر بریفنگ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ پیرا کا اجلاس منعقد ہوا،
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، ایس ڈی او پیرا فورس، چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، پراسیکیوشن اور قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پیرا فورس کی جانب سے اب تک 23ہزار 756انسپکشنز کی گئیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران 1 ہزار 136 چالان کیے گئے اور 315 افراد کو وارننگز جاری کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments