یونین کونسل 144 سیدوالا سے دو ماہ بعد کوڑے کے ڈھیر صاف

یونین کونسل 144 سیدوالا سے دو ماہ بعد کوڑے کے ڈھیر صاف

روزنامہ دنیا نے دو ماہ سے صفائی عملہ نہ پہنچنے کی خبر شائع کی تھی جس پر ایکشن ہوا

پینسرہ (نمائندہ دنیا )یونین کونسل 144 عباس پور کی آبادی سیدوالا میں دو ماہ سے صفائی عملہ نہ پہنچنے اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگنے کی روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہونے پر ایف ڈبلیو ایم سی نے فوری ایکشن لے لیا۔ متعلقہ صفائی عملہ حرکت میں آگیا اور آبادی سیدوالا میں طویل عرصے سے جمع کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھا کر علاقے کو صاف کر دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں روزنامہ دنیا نے آبادی سیدوالا میں دو ماہ سے صفائی عملہ نہ پہنچنے ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور صفائی کی ابتر صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے خبر شائع کی تھی۔ خبر کی اشاعت کے بعد ایف ڈبلیو ایم سی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں صفائی آپریشن شروع کیا اور سڑکوں و گلیوں میں موجود کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا۔اہل علاقہ نے روزنامہ دنیا کی بروقت نشاندہی اور ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے فوری کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بھی علاقے میں صفائی کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔ تاکہ شہریوں کو گندگی، تعفن اور ممکنہ بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...