میلادِ مصطفی ؐمنانے کا حقیقی مقصد سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے : پیر سید طیب شاہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مذہبی رہنما پیر سید طیب شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ میلادِ مصطفی ﷺ منانے کا حقیقی مقصد سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہے ،
نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حلال و حرام کی تمیز، فرائض و واجبات کی ادائیگی اور حقوق العباد کا خیال رکھنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے ان خیالات کااظہار سٹارز ان اکیڈمی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلادالنبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محفل کی صدارت ادارہ کے چیئرمین سید لیاقت علی شاہ نے کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments